ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سڑک کی دھول کو فوراًقابو میں کریں: ای پی سی اے

سڑک کی دھول کو فوراًقابو میں کریں: ای پی سی اے

Mon, 23 Oct 2017 10:45:12    S.O. News Service

نئی دہلی ،22اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)قومی دارلحکومت دہلی کی کئی اہم سڑکیں سپریم کورٹ سے منظور شدہ ای پی سی اے کی نگرانی آئی گئی ہیں۔ یہ سڑکیں خراب حالت میں ہیں۔ ای پی سی اے یا ماحولیات ،آلودگی (روک تھام اورکنٹرول) افسروں سے ایسے سڑکوں کی لسٹ تیار کرنے کوکہا ہے۔ دہلی، نوئیڈا اور گڑگاؤں میں تین تین سڑکوں کی پہچان کی جائے گی۔یہ اس لیے اہمیت رکھتا کیونکہ آئی آئی ٹی کانپورنے دہلی ہوا آلودگی پر ایک تحقیق کیا تھا جس نے سڑک پر دھول کو شہر میں سسپینڈیڈ پارٹکلیٹ میٹر کا سب سے بڑابتایاہے۔ ای پی سی اے کے چیئرمین بھوریلال نے کہا کہ اس طرح کی سڑکوں کی پہچان کرنے کے بعد آلودگی کی سطح کو کم کرنے کیلئے ایک منصوبہ کے تحت فوراً دھول پر قابو پانے کی حکمت عملی کی جائے گی۔دیوالی کے بعد دھول میں اضافہ ہوا ہے۔ ای پی سی اے نے کہا کہ مسئلہ جتنا بڑا ہے۔اس کے مقابلے پہل کا پیمانہ چھوٹا لگتا ہے۔کئی اور سڑکیں ای پی سی اے کی نگرانی میں آئیں گی اور انہیں بعد میں کام منصوبہ کے دائرے میں لایا جائے گا۔دہلی ماحولیات شعبہ اور ہریانا اور اتر پردیش کے آلودگی کنٹرول بورڈ کے افسروں کو پی ڈبلیوڈی اوراین ایچ اے آئی سمیت ایجنسیوں کیساتھ مل کر سڑکوں کی پہچان کرنے کیلئے ضروری قدم اٹھانے کے ہدایات دئیے گئے ہیں۔آئی آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق پی ایم 10 کا کل 50 فیصد اورپی ایم 2.5 کا تقریباً 38 فیصد حصہ سڑک کی اسی دھول کا ہوتا ہے۔


Share: